میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برا وقت کیا آ یا اپنے بھی غیر بن گئے الطاف حسین سے علیحدگی کیلئے مزید رہنما ئوں کی تیاریاں

برا وقت کیا آ یا اپنے بھی غیر بن گئے الطاف حسین سے علیحدگی کیلئے مزید رہنما ئوں کی تیاریاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)برا وقت کیا آ یا اپنے بھی غیر بن گئے، لندن میں مقیم بانی متحدہ کی علالت بھی کارکنوں کے دلوں میں ہمدردی نہ پیدا کر سکی، مالی مسائل کا شکار متحدہ لندن کی امداد سے متعلق سابق و موجودہ رہنماؤں کی جانب سے منہ پھیر لیا گیا، 20دن سے اسپتال میں موجودگی کے آڈیو پیغام پر بھی کسی بھی قسم کی خبر گیری نہ کی جا سکی، 2نومبر کو امداد سے متعلق اپنے ہاتھ سے لکھے گئے خط پر بھی کسی قسم کا خاص ردِ عمل نہ مل سکا، پارٹی کے مزید رہنماؤں نے بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم بانی متحدہ ایک ماہ سے بیمار ہیں گزشتہ روز ان کی جانب سے آڈیو پیغام کے ذریعے اپنی بیماری کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعدبھی کارکنان کی جانب سے ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی امداد سے متعلق کسی قسم کا اقدام اٹھانے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ متحدہ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کی جانب سے لندن میں پارٹی کی10 ملین پاؤنڈز کی سات جائیدادوں کے حصول سے متعلق ہائی کورٹ میں کیس دائرکرنے کے بعد سے متحدہ لندن حالیہ دنوں سخت مالی مسائل کا شکار ہے جس کے تحت عدالتی حکم کے بعد10 لاکھ پاؤنڈ کی بولی لگوائے گئے پارٹی کے مرکزی دفتر’’انٹر نیشنل سیکریٹریٹ‘‘کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ متحدہ پاکستان کے کیس میں بانی متحدہ سمیت محمد انور،افتخار حسین،قاسم رضا اورطارق میر نامزد ہیں، جن میں سے دو رہنما جائیدادوں کے تنازع پر چند سال قبل ہی بانی متحدہ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، جبکہ پارٹی کو مالی بحران سے نکالنے میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے پر مزید رہنماؤں نے بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔ آ ئندہ چند روز میں متحدہ لندن کے مزید رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں