میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر مسمار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

لاہور میں کھوکھر برادران کے خلاف سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد آج سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران لیگی رہنما کی ہاؤسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا گیا ہے۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سے زائد گاڑیاں شریک ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیالکوٹ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاؤسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کے اندر6کروڑ32 لاکھ روپے موجودتھے جو نہیں نکالنے دئیے گئے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ایل ڈی اے نے کھوکھر پیلس سے متصل تین گھروں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں مسمارکردیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کے بھانجے طاہرجاوید کا گھر مسمار کیا گیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے برادر نسبتی کا گھر بھی مسمار کیا گیا جبکہ کھوکھر پیلس سے ملحقہ سیف مارکیٹ بھی مسمار کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں