میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گندم چوری پر نیب انکوئری، نثار کھوڑو کی ضمانت میں 17مارچ تک توسیع

گندم چوری پر نیب انکوئری، نثار کھوڑو کی ضمانت میں 17مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوئری کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں 17مارچ تک توسیع کر دی۔بدھ کو صوبہ سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوی پر نیب انکوائری کے کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف انکوائری جاری ہے ، ان کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اسی انکوائری میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، نثار کھوڑو کی درخواست کو دیگر ملزمان کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کیا جائے ۔عدالت نے محکمہ فوڈ میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزمان کی درخواستیں یکجا کر دیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے 17 مارچ تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت نے نیب سے ملزمان کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی 17 مارچ تک طلب کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں