ٹک ٹاک کا جنون، پاک فوج کا جوان زندگی ہار گیا
شیئر کریں
ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھا ، متوفی پاک آرمی کا جوان تھا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود کلفٹن سی ویو پر بھاری پتھر سر میں گرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی.بعدازاں متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی شناخت 20 سالہ عزیز ولد زبیر خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی اورنگی ٹائون سیکٹر 10 فقیر کالونی عثمانیہ محلے میں بابو ہوٹل کے قریب کا رہائشی تھا ،متوفی کے والد نے بتایا کہ عذیر 4 بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا اور پاک آرمی کا جوان تھا۔متوفی کی ڈیوٹی ان دنوں کوہاٹ میں تھی ،متوفی 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا۔متوفی کے والد نے بتایا کہ ہفتہ کی شب وہ گھر آئے تو عذیر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھانے کھانے کا کہہ کر نکلا۔متوفی کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا ، سی ویو پر میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں ، متوفی اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا۔وہ پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا۔اس دوران وہ پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا ، پولیس نے واقعے کی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کو لاش لے جانے کی اجازت دیدی ، متوفی کے والد نے کسی قسم کی پولیس کارروائی کرانے سے گریز کیا۔