میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،عمران خان

امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا، امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے ، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ۔ عمران خان کا کہنا تھا اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی، این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اس صورتحال میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ ہارے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں