میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی اور محکمہ بلدیات نے مشترکہ منصوبہ تیار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں روانہ 8 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، روزانہ پیدا ہونے والے کچرے سے 200 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔محکمہ توانائی اور محکمہ بلدیات کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے سیکٹریری بلدیات نجم شیخ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلی سندھ کو ارسال کرے گی۔وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے لینڈ فل سائیڈ موضوع جگہ ہے جبکہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے لئے کئی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں