میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا۔نکٹیا کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں شہر میں دہشتگردی کے بڑے خطرے سے آگا کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، رینجرز اور دیگر اداروں کو لکھے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ امن دشمنوں نے کراچی میں دہشت گرد حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔نیکٹا نے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں