میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تینوں ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے ریرپورٹ پیش کردی جس کے مطابق 3 ملزمان ڈی این ا ے سیمپل دینے سے گریزاں ہیں۔کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی، جس کے بعدحتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت دوبارہ طلب کرلی گئی، عدالت نے تفتیشی افسرکی استدعا منظور کرلی اور حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے 5 روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس میں تین ملزمان کا تاحال ڈی این اے نہ ہو سکا، ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹس بھی بھیجے ہیں۔تفتیشی افسرنے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزمان وقاص اور جنید کو چار بار نوٹس بھیجا ہے جبکہ ملزم ناصر صدیقی کو ایک بار نوٹس بھیج کر طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ، تفتیشی افسرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کا ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان پیش کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں