چیف جسٹس نے مندرجلانے کے واقعہ کانوٹس لے لیا
شیئر کریں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندرجلانے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے اور کیس پانچ جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن رمیش کمار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی ہے ، انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ہجوم کے ہاتھوں ہندو بزرگ شری پرماہانس جی مہاراج کے مقبرے کو نظر آتش کئے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور کیس پانچ جنوری 2021کواسلام آباد میں سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ،آئی جی خیبر پختونخوا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے چار جنوری تک تحریری رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔