سائنسدانوں نے خود ہی ٹھیک ہونے والی موبائل فون اسکرین ایجاد کرلی
شیئر کریں
جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ اسمارٹ موبائل فونز کی خود ہی ٹھیک ہونے والی اسکرین ایجاد کرلی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہنگے اسمارٹ موبائل فونز کے حوالے سے ہمیشہ ہی ایک مسئلہ رہا ہے کہ اسکرین ٹوٹ جانے کا اس پر نشان آنے کے باعث قابل استعمال نہیں رہتے اور ایک ہی لمحے میں ہزاروں کا نقصان ہوتا ہے تاہم اب کوریا کے سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ السی تیل کی مدد سے ایسا محلول دریافت کیا ہے جس سے موبائل فون کی اسکرین خود ہی ٹھیک ہوجائے گی۔سائنسدانوں کے مطابق السی کے بیج کے تیل سے محلول تیار کیا گیا ہے جس سے چند منٹوں میں اسکرین خودکار طریقے سے ٹھیک ہوجائے گی۔محققین کا کہنا تھا کہ مائیکرو کیپسول میں السی کا تیل اور پولیمر کو ملاکر موبائل میں رکھا جائے جو اسکرین ٹوٹنے یا خراش آنے وہ کیپسول خود ہی اندر پھیل کر اسکرین کو ٹھیک کردے گا۔محققین کا دعوی ہے کہ اس عمل سے 95 فیصد تک موبائل اسکرین ٹھیک ہوجائے گی اور اس عمل میں صرف 20 منٹ درکار ہوں گے ۔