ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحقیقات شروع
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردین، ہیرو ٹاورز کے خلاف کارروائی نہ ہونے سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی افسران کی ملی بھگت کے خلاف الاٹیز نے درخواست دائر کی تھی، اینٹی کرپشن نے ریجنل ڈائریکٹر سے ہیرو ٹاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرلیں، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر سمیت 5 افراد پر پہلے ہی کئے کیس داخل، تفصیلات کے مطابق ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل پر اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردین ہین، الاٹیز کی جانب سے پراجیکٹ کی مقررہ معیاد تک تکمیل نہ ہونے، این او سی کی تاریخ ختم ہونے سمیت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دی گئی تھی درخواست پر اینٹی کرپشن نے رینجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد سے ہیرو ٹاور پراجیکٹ کی تمام تر تفصیلات طلب کرلی ہین، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت چار ڈائریکٹر پر بوگس چیک دینے کی 8 سے زائد ایف آئی آرز بھی کٹ چکی ہیں جبکہ مذکورہ افراد کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہین، ایک کیس میں ہیرو گروپ کا سربراھ اسداللہ برکت بھی نامزد ہے، واضح رہے کہ جنوری 2020ع میں ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی این او سی معیاد ختم ہونے کے باوجود ہیرو ٹاورز شاپنگ مال ابھی تک نامکمل ہے اور الاٹیز کے کروڑوں روپے داؤ پر لگے ہوئے ہیں.