میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ ڈائر یکٹر اورنگی رضوان خان کوشوکاز نوٹس جاری

پروجیکٹ ڈائر یکٹر اورنگی رضوان خان کوشوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے8سال طویل عرصہ پروجیکٹ ڈائر یکٹر اورنگی تعینات رہنے والے رضوان خان کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر مدر ڈیپارٹمنٹ ضلع بلدیات شرقی کے میونسل کمشنر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردیا گیا رضوان خان نے جوائن کی منظوری نہ ہونے پر دفتر میں قبضہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے پیر کے روز سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان اپنے ہمراہ ایک درجن غیر سرکاری عملے کے ساتھ پروجیکٹ ڈائریکٹ KMCبلڈنگ پہنچے اور دفتر میں عملے سے زبردستی ان اور آوٹ رجسٹرڈ ز اپنے تحویل میں لے لیا جس کے نتیجے میں پروجیکٹ آفس میں ہلچل پیدا ہوگیا افسران اور عملے دو حصوں میںتقسیم ہوگئے واضح رہے کہ رضوان خان نے 8سال طویل تعیناتی کے دوران اورنگی میں لوٹ مار اور اربوں روپے مالیت زمینوں کی الاٹمنٹ ،لیز ،سب لیز اور ٹرانسفر کی جرائم کی داستان رقم کیا ہے اور پارٹی کے نام پر لوٹ مار میں مبینہ خردبرد کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی سفارش پر رضوان خان کو عہدے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے ہٹایا تھا بعدازاں وہ سندھ ہائی کورٹ میں چلینج کردیا تھا سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختراور جسٹس محمود اے خان نے رضوان خان کی درخواست مستر دکرتے ہوئے ڈائریکٹر ہومن رسورسس کو ہدایت کیا تھا کہ وہ رضوان خان کومساوی گریڈ میں کسی عہدے پر تعینات کیا جائے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے بھی رضوان خان کے بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی تعیناتی کی درخواست مسترد کردیا تھا نئے حکمنا مہ چیف سیکریٹر ی سندھ سید ممتاز حسین شاہ کے سیکشن افسر ون الطاف حسین کے دستخطوں سے 8دسمبر2020ء کو سجاری کیا گیا تھا ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد اور میونسپل کمشنر افضل زیذی نے براہ تقرری کا حکمنامہ کو نامنظور کرتے ہوئے رضوان خان کو مدر ڈیپارٹمنٹ اطلاعات و نشرواشاعت کے ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کو رپورٹ کرنے کا حکمنا مہ جاری کردیا ہے سپریم کورٹ نے بھی تما م بلدیاتی اور دیگر محکموں میں موجود افسران اور عملے کو مدر ڈیپارٹمنٹ میں جوائنگ کرنے کی ہدایت کیا ہے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کئی افسران اب بھی عہدے پرتعینات ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتا یا گیا ہے رضوان خان ڈی ایم سی شرقی کا ملازم ہے اور KMCمیں جوائنگ کے بعد وہ تنخواہ لاء ڈیپارٹمنٹ میں لاء افسر کے طور پر وصول کررہا ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی میںخط نمبرSr.Dir(HRM)Dir(Ser)/KMC2013/2348بتاریخ 5جون 2013ء میں تعینات کیا تھا اس دوران ہٹایا گیا تو ایک ماہ کے دوران سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پارٹی کے اہم رہنما کی سفارش پردوبارہ تعینات کیا تھاپہلی بار طورعرصہ میں تعینات نہ ہونے پر او ایس ڈی افسران سے مل کر KMCکے خلاف مہم چلانے میں بھی پیش پیش تھے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شارق الیاس نے نمائندہ جرات کو بتایا کہ صبح کو دفتر کا ماحول تبدیل ہوگیا تھا افسران نے کام چھوڑ کر رضوان خان کی دلجوئی میں لگ گئے تھے رضوان خان نے عملے سے زبردستی رجسٹرڈ تحویل میں لے لیا اور ان کا کہنا تھا کہ میں اب آگیا ہوں اور میر ا حکم چلے گا کسی نے انکار کیا تو وہ کل سے اپنے عہدے سے فارغ ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو رضوان کے غیر قانونی عمل پر ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کیا تاہم ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد نے ڈائریکٹر ہیومن رسورسس ڈئپارٹمنٹ جمیل فاروقی کو ہدایت کیا کہ وہ رضوان خان کو مدر ڈیپارٹمنٹ DMCشرقی ہے اس کو رپورٹ کرنے کا ہدایت جاری کیا رات گئے تک HRMڈیپارٹمنٹKMCنے رضوان خان کو حکمنامہ جاری کرنے کی تصدیق کردیا ہے دلچسپ امریہ کہ اورنگی ٹاون میں سب سے بڑی کچی آباد ی کی زمینوں پر دھوکہ دہی فراڈ، جعلسازی، ڈبل آلاٹمنٹ، جعلی لیز،سب لیزسمیت دیگر جرائم پر مشتمل سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں سرکاری و نجی اداروں کی زمین پر چائناکٹنگ کرکے اربوں روپے کی جائید ادوں سے معصوم شہریوں کو محروم کردیا گیا اور نگی ٹاون میں چائناکٹنگ ،مالیاتی اسکینڈل میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان خان نے ایک جرائم کی داستان رقم کیا ہے جس کی اورنگی ٹاون کے سیاسی و سماجی تنظیموں نے لوٹ مار کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں