مولانا شیرانی کے پارٹی قیادت پر الزامات، جے یو آئی کا اہم اجلاس طلب
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی کی جانب سے جے یو آئی (ف) کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے ، پارٹی مولانا شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے ،جبکہ مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کے امیر کے چناؤ کے وقت بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔مولانا شیرانی نے جے یو آئی (ف) کے بلوچستان کے صوبائی امیر کیلئے الیکشن بھی لڑا تھا ۔واضح رہے کہ جے یوآئی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے لئے قائم ہوئی ہے ، پی ڈی ایم والے مخاصمت کیلئے نہیں مفاہمت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فصل الرحمن خودسیلکٹیڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سیلکٹیڈ ہے ۔مولاناشیرانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کرے گا، آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہوں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد ہمارا پرانا، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہے ، سب کے ساتھ رابطے میںہیں،میرا ماننا ہے کہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے ۔مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرکے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا۔