میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی اہلکار 20 سال تک اسلحہ میں ردوبدل کرتا رہا، افسران بے خبر

سی ٹی ڈی اہلکار 20 سال تک اسلحہ میں ردوبدل کرتا رہا، افسران بے خبر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکار20 سال کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ تبدیل کرتا رہا لیکن کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی، واقعے کی تحقیقات کے بعد برطرف اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں سرکاری اسلحے میں رد و بدل کی اطلاعات پر اسلحے کا فارنزک ٹیسٹ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ لاکھوں روپے مالیت کی بیرون ملک سے درآمد کی گئی 6 پستولوں کو اصل کے بجائے تبدیل کیا جاچکا ہے ۔ اسی طرح دیگر کئی پستولوں کے مختلف اصلی پارٹس نکال کر مقامی طور پر تیار کردہ پارٹس لگا کر انھیں بھی تبدیل کیا جاچکا ہے ۔اے ایس آئی رضوان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 201/20 بجرم دفعہ 409 کے تحت ہیڈ محرر نذیر کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں وقوعہ کا وقت سال 2001 سے 2020 کے درمیان یعنی 20 برس کا عرصہ لکھا گیا ہے ۔ نذیر کے خلاف انکوائری بھی کی گئی تھی جس کے بعد اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے متعدد مرتبہ شوکاز دیے گئے لیکن کوئی ٹھوس جواب نہ ملنے پر 6 ماہ قبل اسے ملازمت سے کیا جاچکا ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ برطرفی کے بعد سے نذیر کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں جس کے باعث اس کی گرفتاری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بیس برس کا عرصہ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے تو اس عرصے کے دوران تو مذکورہ پستولیں متعدد مرتبہ کئی اہل کاروں کو الاٹ کی گئیں۔تفتیش میں اس 20 برس کے دوران سی ٹی ڈی میں تعینات ہونے والے ان تمام اہل کاروں اور افسران کے بھی بیانات ریکارڈ کرنے ہوں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس 20 برس کے دوران سی ٹی ڈی میں جو بھی ہیڈ محرر رہا اسے بھی اس انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں