منشیات کیس' دپیکا، شردھا اور سارہ کے موبائلز سمیت 85 آلات کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا
شیئر کریں
بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بولی وڈ سیلیبریٹیز سے وابستہ 85 آلات گجرات کے گاندھی نگر میں ڈائریکٹوریٹ آف فرانزک سائنس (ڈی ایف ایس) کو بھیج دیے ۔انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نکالے گئے ڈیٹا میں ڈیلیٹ کیے گئے وائس کلپس، ویڈیوز، چیٹس اور وہ موبائل نمبرز ہیں جن سے یہ بھیجے گئے تھے ۔علاوہ ازیں این سی بی نے ممبئی میں مارے گئے چھاپوں میں ضبط کی جانے والی منشیات کے 25 نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھیجے ہیں اور مزید بھیج رہی ہے ۔فرانزک لیب کے تجزیے سے منشیات کے معیار کا علم ہوگا تاکہ وہ سپلائر کے نیٹ ورک پر توجہ مرکوز کرسکیں اور خریداروں کا سراغ لگائیں۔جن 85 آلات کو ڈیٹا برآمد کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے ان میں اکثر، موبائل فونز بولی وڈ سیلیبریٹیز کے ہیں، جن کا علم 3 مقدمات میں این سی بی کی تحقیقات کے دوران ہوا۔ان آلات میں ٹیبلیٹس، پین ڈرائیوز اور 2 لیپ ٹاپس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جن بولی وڈ اداکاروں کے موبائل فونز بھیجے گئے ہیں ان میں ریاچکر بورتی، ان کے بھائی شووک چکر بورتی، اداکارہ سارہ علی خان، شردھا کپور، دپیکا پڈوکون، ارجن رامپال اور ان کے مبینہ ساتھیوں کے موبائل فونز شامل ہیں۔