میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔آج وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعدآج سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پیٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ پچھلی مرتبہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100.69 روپے، لائٹ ڈیزل 62.86 روپے جبکہ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا تھا۔تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں