میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہنشاہ جذبات، دلیپ کمار 98 برس کے ہو گئے

شہنشاہ جذبات، دلیپ کمار 98 برس کے ہو گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 برس کے ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب واقع گھر میں پیدا ہونے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے ۔تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل محلہ خداداد کی گلیوں میں آج بھی دلیپ کمار کو ان کے اصل نام یوسف خان سے ہی یاد کیا جاتا ہے ۔ دلیپ کمار کو 1998 میں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے پشاور میں موجود گھر کو اب میوزیم میں تبدیل کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا فلم جوار بھاٹا سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے انداز’، مغل اعظم، نورجہاں اورکرانتی جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کی، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ دوسری جانب سائرہ بانونے کہا کہ اس سال انہوں نے عید اوردیوالی سمیت کوئی بھی فیسٹیول نہیں منایا جس کی وجہ دنیا بھرمیں جاری کووڈـ19 اوراس کی تباہ کاریاں ہیں اوردوسری وجہ اداکارکے 2 بھائی رواں سال کورونا وبا کا شکاربھی ہوئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردلیپ کمارکی ان کی فلموں میں ادا کیے گئے مختلف کرداروں کی تصاویربھی لگائی گئی ہیں اور مداحوں سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لیجنڈ اداکار کی کون سی فلم دیکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں