کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
اکتوبر 2020کے دوران کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات میں 43.77فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق اکتوبر2020کے دوران برآمدات کا حجم 107.8ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں کیمیکلز اور ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات سے 79.9ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔ اس طرح اکتوبر2019کے مقابلہ میں اکتوبر 2020کے دوران کیمیکلز اورادویہ سازی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 27.9ملین ڈالر یعنی 34.77فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔