میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع، ایف بی آر کی فراخ دلی کی ہدایت

ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع، ایف بی آر کی فراخ دلی کی ہدایت

ویب ڈیسک
منگل, ۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ چیف کمشنرز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کے لیے تاریخ بڑھانے کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ذیلی ادارے انکم ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ بڑھانے کی درخواستیں لینے کیلئے ہیلپ ڈیسک بنائیں۔ایف بی آر کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر کو دی گئی تاریخ بڑھانے کی درخواست پر کئی ٹیکس گزاروں کو توسیع دی جا سکے گی۔سرکلر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس گزار کا نام، شناختی نمبر، این ٹی این اور حدود کی نشاندہی سے متعلق بتانا ہو گا۔ایف بی آر کا اپنے سرکلر میں مزید کہنا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ بڑھانے کے لیے آن لائن درخواست بھی قابلِ قبول ہو گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکلر میں یہ بھی کہا ہے کہ چیف کمشنرز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کے لیے تاریخ بڑھانے کی درخواستوں پر فراخ دلی کا مظاہرہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں