محکمہ وومین ڈیولپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوزیہ اشرف کو برطرف کرنے کے احکامات
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ وومین ڈولپمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر فوزیہ اشرف کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جرات کو موصول دستاویزات کے مطابق محکمہ وومین ڈولپمنٹ کو 18ویں ترمیم کے تحت وفاق سے سندھ کو منتقلی کے دوران فوزیہ اشرف غیر قانونی طور پرڈپٹی ڈائریکٹر حیدرآباد تعینات ہوگئی، غیر قانونی بھرتی کے بعد گریڈ18 کی افسر فوزیہ اشرف تنخواہ سمیت تمام مراعات حاصل کرتی رہی، غیرقانونی تقرری کا انکشاف ہونے کے باوجودمحکمہ وومین ڈولپمنٹ نے کوئی کارروائی کی نہ مراعات واپس لیں، معاملہ نوٹس میں آنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوزیہ اشرف کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیئے لیکن وہ کرسی پربراجمان رہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پرچیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے محکمہ وومین ڈولپمنٹ کی سیکریٹری عالیہ شاہد کو ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوزیہ اشرف کو برطرف کرکے تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں اور رپورٹ عدالت اعظمیٰ میں جمع کروائی جائے۔