متحدہ کے سابق رہنماؤں کو کراچی واپسی کی کلین چٹ مل گئی
شیئر کریں
(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ کے سابق رہنماؤں کو کراچی واپسی کی کلین چٹ مل گئی ندیم نصرت کی جانب سے شہر قائد میں انٹری ڈال دی گئی کراچی میں بین الاقوامی تنظیم وائس آف کراچی کی تنظیم سازی شروع ہو گئی بلدیاتی انتخابات سے قبل سابق رہنماؤں کو متحد کرنے کی تیاریاں جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بانی متحدہ کی سیاست کو خیر بعد کہنے والے متحدہ قومی موؤمنٹ کے دو سابق رہنماؤں کی جانب سے کراچی واپسی کا عندیہ دیا گیا ہے جس کے تحت ان کی واپسی سے قبل شہر قائد میں نئی سیاسی جماعت کو متحرک کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں اس ضمن میں وائس آف کراچی کے چیئرمین کی ہدایات پر شہر قائد میں نئی سیاسی جماعت کے لیے ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے گذشتہ روز پارٹی کی ذیلی تنظیم کراچی گورنمنٹ اسکول ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ تعلیم کے ملازمین اور طلبا و طالبات کے حقوق کے تحفظ کے لیے کورنگی اور لانڈھی کے مختلف اسکولوں میں تنظیم سازی کی گئی ہے جس میں اساتذہ سمیت متحدہ کے سابق ذمہ داران کو تنظیم کے مختلف عہدوں پر نامزد کیا گیا ہے وائس آف کراچی کے چیئرمین ندیم نصرت کی جانب سے شہر قائد سے نئی سیاسی جماعت کا آغاز متحدہ قومی موؤمنٹ کی بنیاد اے پی ایم ایس او کی طرز سے کرنے کا عیادہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں سے طلبہ و طالبات کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اس سلسلے میں تمام تر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ایک خصوصی ایجنڈا بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔