میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عہدہ تاحال خالی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عہدہ تاحال خالی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر موجودگی کے باعث شہر میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی آگئی ہے۔بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افسران میں ڈی جی تعیناتی کیلئے دوڑ جاری ہے۔ سندھ حکومت کو 20 گریڈ کا کوئی ٹیکنیکل افسر دستیاب نہیں ہے۔وزیر بلدیات سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث نان ٹیکنیکل افسر کی تعیناتی کے مخالف ہیں۔ سابق ڈی جی افتخار قائمخانی نے اپنے دور میں دو افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دلاگئے تھے۔ ترقی کے بعد ظفر احسن اور اشکار داور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا تھا۔ظفر احسن کو سپریم کورٹ نے عہدے سے برطرف کیا، اشکار داور نے کسی افسر کو ترقی دلانے کیلئے سمری ہی فاروڈ نہیں کی۔ ادارے میں کم از کم 5 ڈائریکٹرز کی گریڈ 20 میں ترقی ڈیو ہے۔ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر موجودگی کے باعث تعمیرات میں تیزی آگئی ہے۔ ایک ہفتے میں لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور نارتھ کراچی میں کھلے عام غیر قانونی تعمیرات شروع ہوگئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں