حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، من پسند ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی رقم جاری
ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے من پسند ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی رقم جاری کردی، الیکٹرک اور مکینکل کی مد میں ڈھائی کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی، کمیشن دینے والے افراد کو رقم دی گئی، ٹھیکیداروں کا الزام، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے من پسند ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی رقم جاری کردی ہے۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق الیکٹرک اور مکینکل کاموں کی مد میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم جاری کی، ذرائع کے مطابق 2019 کے کروڑوں روپے کی بقایاجات میں سے صرف چند ٹھیکیداروں کو رقم جاری کی گئی ہے۔ ٹھیکیداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر صفدر بگھیو و دیگر رقم جاری کرنے پر بھاری کمیشن طلب کر رہے ہیں نہ دینے پر سینکڑوں الاٹیز کو رقم جاری نہیں کی گئی۔