میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کتوں کے کاٹنے کامقدمہ ٹاؤن آفیسر،یوسی سیکریٹری کیخلاف درج

کتوں کے کاٹنے کامقدمہ ٹاؤن آفیسر،یوسی سیکریٹری کیخلاف درج

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

تلہار اور گردونواح میں آوارہ کتوں کے حملوں سے دو افراد زخمی، ٹاون آفیسر اور یوسی سیکریٹری پر مقدمہ درج، شہر میں کتا مار مہم شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تلہار کے وارڈ نمبر 2 میں ریٹائرڈ پرائمری ٹیچر 65 سالا عبدالروف چانگ پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا، جبکہ گاوں عمر خاصخیلی میں جاوید احمد خاصخیلی کتوں کے حملے میں زخمی ہوگیا، متاثرین کو تعلقہ اسپتال تلہار لایا گیا، جہاں پر دونوں کتوں کے زہر کو بے اثر بنانے کی ویکسین لگادی گئی، دوسری جانب تعلقہ اسپتال تلہار کی انچارج ڈاکٹر سید عظمی بخاری نے سندھ ہائے کورٹ کے حکم کے تحت ایک لیٹر پولیس اسٹیشن کو جاری کیا ہے، جس کے بنیاد پر تلہار پولیس نے ٹاون آفیسر تلہار میر منظور ٹالپر اور یونین کاونسل پیر علی بھادر شاہ کے سیکریٹری محمد رمضان دلوانی پر مقدمہ درج کردیا ہے، جبکہ کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹاون کمیٹی تلہار کے ایڈمنسٹریٹر محمد علی خواجہ کی ہدایت پر شہر میں کتا مار مہم شروع کردی گئی ہے، اور 22 سے زائد آوارہ اور پاگل کتوں کو زہر دیکر ہلاک کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں