ویکسین تیار ہونے کے اعلان میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ دوا ساز ادارے بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ویکسین تیار کرنے کے اعلان میں تاخیر کو دانستہ فعل قرار دیا ہے
شیئر کریںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ دوا ساز ادارے بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ویکسین تیار کرنے کے اعلان میں تاخیر کو دانستہ فعل قرار دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر اس ویکسین کا پورا کریڈٹ لینے کی کوشش کی ہے ، جس کی تیاری کا اعلان کثیر القومی دوا ساز امریکی ادارے فائزر نے ایک جرمن فارماسوٹیکل کمپنی بائیون ٹیک کے تعاون سے کیا ۔ ان دونوں کمپنیوں کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ان کی تیار کردہ ویکسین کے چالیس ہزار سے زائد رضاکار افراد پر ٹیسٹس نوے فیصد موثر ثابت ہوئے ۔ٹرمپ نے ان کمپنیوں پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان نتائج کو دانستہ روکے رکھا اور الیکشن کے بعد اس کا اعلان اس وقت کیا، جب ووٹرز اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے ۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہناتھا کہ ملکی فیڈرل ڈرگ ایجنسی اور ڈیموکریٹس نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن سے قبل انہیں ویکسین کے نتائج کی خبر دی جاتی اور پھر پانچ روز بعد اس کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹرمپ کا یہ بی کہنا ہے کہ انہیں بہت پہلے سے معلوم تھا کہ دوا ساز ادارے الیکشن کے بعد ہی ویکسین کے تیار ہونے کا حتمی اور واضح اعلان کریں گے ۔