میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی شہریوں سے لوٹ مار

حیدرآباد میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی شہریوں سے لوٹ مار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کی سرپرست بن گئی، سینکڑوں غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمین بغیر این او سیز کے چلنی لگین، پام رائل ریزڈنسی اسکیم کی بکنگ بھی ہوگئی، ایس بی سی اے کو ہوش بعد میں آیا، رینجنل ڈائریکٹر نے غیرقانونی تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیمون کے ذریعے لوگوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمون میں بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں مین بائے پاس پر جاری پام رائل ریزڈنسی ہائوسنگ اسکیم (پام 5) کا افتتاح دو ماہ قبل کیا گیا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دو ماہ کے بعد ہوش آیا کہ مذکورہ ہائوسنگ اسکیم نے تو این او سی ہی نہیں لی اور ایچ ڈی اے کے لیٹر کے بعد ایس بی سی اے نے بھی نوٹیس نکال کر رسمی کارروائی پوری کی، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے رینجنل ڈائریکٹر نوید عاصم نے غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے اور ان اہم فرنٹ مین تمام معاملات کو سنبھال رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں