میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کورونا کا شکار

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کورونا کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت کی انتخابی مہم میں سرگرم عمل قمر زمان کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ٹیسٹ مثبت آنے پروہ گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور خود کو قرنطینہ کر لیا۔ ملک بھر میں جاری کورونا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر عوام سمیت سیاستدانوں کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ، اور اس بار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف عمل تھے اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے تھے ، تاہم کچھ دنوں سے وہ گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے ، انہوں نے احتیاطی طور پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا اور گزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے اسلام آباد میں خود کو 15 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں