میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکارعاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

گلوکارعاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار کا 2018 کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے فلیٹس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے تھے۔ایف بی آر نے عاطف اسلم کے اکاؤنٹس، اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کررکھی ہیں، لاہور ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔یاد رہے اس سے قبل پاکستانی اداکار اور چاکلیٹی ہیرو فواد خان بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے تھے۔فواد خان نے بیرون ملک کی آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی، ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے ایف آئی اے سے فلمسٹار کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں