قاسم آباداسسٹنٹ کمشنر گدا سومرو قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا سومرو قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات ہوا میں اڑا دئے، قاسم آباد میں بااثر بلڈر کے فرنٹ میں نے سرکاری فلٹر پلانٹ پر قبضہ کرلیا، قاسم آباد میں سرکاری سرپرستی میں سرکاری املاک پر قبضوں کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو قبضہ مافیا کے سرپرست بن گئے کچھ عرصہ قبل قاسم آباد کے رہائشی علاقے گوٹھ قادر بخش ڈومرو میں سرکاری زمین (پلاٹ نمبر 5) پر فلٹر پلانٹ قائم کیا گیا تھا جس کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی نے کیا تھا، کچھ عرصہ قبل فلٹر پلانٹ پر بااثر بلڈر کے فرنٹ میں اسٹیٹ ایجنٹ بدرالدین بھٹو کی زیرنگرانی فلٹر پلانٹ پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور تمام بشمول بجلی میٹر نکال کر گم کردیا گیا اور فلٹر پلانٹ پر لوگون کو رہائشی بنا دیا گیا، سرکاری فلٹر پلانٹ پر قبضے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کو کارروائی کا حکم دیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو نے فلٹر پلانٹ پہنچ کر فلٹر پلانٹ پر قبضے کا اعتراف کرکے اہل علاقے کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد نے کارروائی کرنے کی بجائے قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں سرکاری سرپرستی میں سرکاری زمینوں کا قبضہ جاری ہے اور اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا بے دہڑک ہوکر قبضے کر رہی ہے۔