حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس مہنگی کردی
شیئر کریں
حکومت نے سی این جی ، انڈسٹری اوربرآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی، اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی این جی سیکٹرکیلیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، جنرل انڈسٹری کیلیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی ریجن ون کیلیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ریجن ٹو کیلیے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔برآمدی شعبوں کیلیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،برآمدی شعبہ کیپٹوپاورکیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاور اسٹیشنز کیلیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیاہے ، آئی پی پیز کیلیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی تاہم گھریلو صارفین کیلیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔