میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی پاکستان،چین کو دھمکی

بھارت کی پاکستان،چین کو دھمکی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ چین سے مار کھانے والے بھارتی حکمران بڑی بڑھکیں مارنے لگے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کہتے ہیں کہ جنگ اس ملک لے کر جا سکتے ہیں جہاں سے خطرہ سر اٹھا رہا ہو گا ، انہوں نے جارحیت کی دھمکیوں کو بھارت کے نئے بیانئے سے جوڑ دیا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے نئی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیرملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے، چین سے حالیہ ہزیمت اٹھانے والے اجیت دوول نے نیا انڈیا کے عنوان سے نیا ڈاکٹرائن پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرزمین سکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہا ہے۔ نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔ بھارت کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ابھی نندن اور کلبھوشن غیرملکی سرزمین سے پکڑے گئے تھے دوسرے کی سرزمین پر آنے والے ابھی نندن اور کلبھوشن کے ساتھ کیا ہوا، نئے انڈیا ڈاکٹرائن کے خالق مت بھولیں کہ سیکولر اور مہذب ہونے کے دعویدار بھارت کی ہندوتوا پالیسی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ ادھر رواں سال چین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں بھارت کے درجنوں فوجی ہلاک ہوئے، خفت کے مارے بھارتی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپانے کی ناکام کوشش کرتی رہی اور اپنے فوجیوں کے اہلخانہ تک کو اطلاع نہیں دی گئی۔ چینی فوج نے ایک گولی چلائے بغیر بھارتی کرنل سمیت درجنوں فوجیوں کو موت کی نیند سلایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں