سڈنی میں شدت پسند شخص کا مسجد پر حملہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نامعلوم شخص نے ترک مسجد پرحملہ کر کے مسجد کی ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر داخل ہو کر اسکی کھڑکیاں اور فانوس توڑ دیئے، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کیاجائیگا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک شخص اوبرن گیلی پولی مسجد میں داخل ہوا اور فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔مسجد ترجمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں اس وقت 15سے 20افراد موجود تھے جس میں سے کچھ خوفزدہ ہو کر باہرنکل گئے۔حملہ کرنے والے شخص نے مسجد کی ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، یہ مسجد ترک حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے۔