میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ ،حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا معاملہ ،حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی 5 وزراء پر مشتمل ہو گی۔انکوائری کمیٹی کے سربراہ سعید غنی ہوں گے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ کمیٹی میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت صوبائی وزراء ناصر شاہ، سردار علی شاہ اور اویس قادر شاہ شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی صوبائی وزراء پر مشتمل ہوگی اور ان کو 30 دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو جمع کروانی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں