میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے رولز جاری

سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے رولز جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا سے متعلق رواں برس کے آغاز میں جاری کیے گئے سٹیزن پروٹیکشن (اگینسٹ آن لائن ہارم) رولز 2020 میں ترامیم کے بعد نئے رولز جاری کردئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سٹیزن پروٹیکشن (اگینسٹ آن لائن ہارم) رولز 2020 میں 100 سے زائد تنظیموں، انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی جانب سے تنقید کے بعد ترامیم کرکے نئے ضوابط جاری کیے۔وفاقی حکومت نے نئے قوانین کو رموول اینڈ بلاکنگ ان لا فل آن لائن کنٹینٹ (طریقہ کار کی نگرانی اور حفاظت) 2020 کا نام دیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن (ایم او آئی ٹی ٹی) کی جانب سے 16 اکتوبر کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے قوانین کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت منظور کرکے نافذ کردیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق نئے قوانین فوری نافذ العمل ہوں گے اور ان پر عمل درآمد کروانے کے لیے حکومت نے اقدامات بھی شروع کردئیے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر ہر طرح کے فحش اور نازیبا مواد کی اشاعت تا تشہیر پر پابندی ہوگی جب کہ غلط معلومات کے شیئر کرنے پر بھی پابندی لاگو ہوگی۔قوانین کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کی سلامتی، وقار اور دفاع کے خلاف ہر طرح کا مواد ہٹانے کی پابندی ہوں گی۔قواعد میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر کسی طرح کے حکومت مخالف مواد کی اشاعت پر پابندی ہوگی جب کہ کسی بھی شخص کی شخصیت کی نقل اتارنے جیسے مواد کو بھی شائع یا نشر نہیں کیا جا سکے گا۔نئے قواعد کے مطابق مذہبی منافرت اور توہین مذہب، توہین رسالت سے متعلق ہر قسم کے مواد پر پابندی ہوگی، ساتھ ہی پاکستان کے ثقافتی و اخلاقی رجحانات کے خلاف مواد پر بھی پابندی ہوگی۔نئے قوانین میں بتایا گیا کہ ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور استحصال پر مبنی مواد پر بھی پابندی ہوگی ،بچوں کو متاثر کرنے والے مواد کو بھی شائع یا نشر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں