میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی بی اے سکھر معطل دو ملازمین انکوائری رپورٹ سے قبل بحال

آئی بی اے سکھر معطل دو ملازمین انکوائری رپورٹ سے قبل بحال

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) کرپشن کے الزام میں معطل آئی بی اے سکھر کے دو ملازمین انکوائری رپورٹ سے پہلے بحال، پبلک اسکول حیدرآباد کے اکاؤنٹ اینڈ ایڈمن آفیسر ارسلان میمن اور برسر عباس خواجہ پر برطرف ٹیچر کی تنخواہ خرد برد کرنے کا الزام تھا، ٹیچر شہروز کو آن لائن کلاسز کے دوران سگریٹ پینے پر برطرف کیا گیا تھا، پرنسپل کی دونوں ملازمین کی بحالی کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اسکول حیدرآباد میں کرپشن کے الزام میں معطل دو ملازمین کو انکوائری رپورٹ سے قبل بحال کردیا گیا ہے، جون 2020میں طالبات کے آن لائن کلاسز کے دوران سگریٹ پینے پر پبلک اسکول کے ٹیچر شہروز کو آئی بی اے انتظامیہ نے برطرف کردیا تھا، برطرفی کے بعد بھی اگست اور ستمبر کے مہینے کی تنخواہ نکالنے پر آئی بی اے سکھر کے دو ملازمین اکائونٹ اینڈ ایڈمن آفیسر ارسلان میمن اور برسر عباس خواجہ کو معطل کرکے انکوائری شروع کی گئی تھی، آئی بی اے انتظامیہ نے انکوائری رپورٹ سے قبل دونوں ملازمین کو بحال کردیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق پرنسپل پبلک اسکول عمران لاڑک نے دونوں ملازمین کو بچانے کے کوششیں شروع کردیں ہیں، دوسری جانب روزنامہ جرأت کی طرف سے رابطہ کرنے پر پبلک اسکول حیدرآباد کے پرنسپل عمران لاڑک نے دونوں ملازمین کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار اور ڈائریکٹر کالجز اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں