آئی لینڈ اتھارٹی کے صدارتی آرڈیننس پر تحفظات ، قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
جی ڈی اے ارکان نے سمندری جزائر کی حوالگی کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی قرارداد رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی، رزاق راہموں، عارف جتوئی اور رفیق بانبھن نے جمع کرائی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی اے کو آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام کے لئے صدارتی آرڈیننس پر تحفظات ہیں سندھ حکومت کی جانب سے جاری این او سی پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ قراداد میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ کی جانب سے منظوری بھی سوالیہ نشان ہے جی ڈی اے ارکان نے قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر صدارتی آرڈیننس واپس لے ۔ اس موقع پر نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ جزائر کے معاملے پر جی ڈی اے خاموش نہیں رہیگی آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جائیگا۔