میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کے جلسے پر ایم کیو ایم، پی ایس پی کی شدید تنقید

پی ڈی ایم کے جلسے پر ایم کیو ایم، پی ایس پی کی شدید تنقید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پاکستان نے گزشتہ روز ہونے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی شدید مذمت کی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا جلسہ تھا جس میں میزبان اورمہمان دونوں کراچی کے نہیں تھے۔ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جلسے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا، آپ ہر گلی میں آکر جلسہ کرلیں تاکہ سڑکیں تو بن جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو انتظامی اختیارات دینا ضروری ہیں۔علاوہ ازیں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھی پی ڈی ایم جلسے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کی گنتی درست نہیں کرائی گئی، کسی نے اس پربات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تباہی عمران خان نے نہیں پیپلزپارٹی نے کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں