میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خود مختاری کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے، محمود خان اچکزئی

خود مختاری کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ڈی ایم کے جلسے سے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم یہاں لوگوں کو گالیاں دینے نہیں آئے ہمیں عوام کا اتحاد اور سپورٹ چاہیے، ہم خود مختاری کی بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے، ہم اس مٹی کے خلاف نہیں یہ مٹی ہمیں عزیز ہے، ہم نے ہر جگہ وطن کی آزادی کے لیے لڑائیاں لڑیں، ہمارے بچوں نے اس میں قربانیاں دیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر میں کہوں کراچی دہشت گردوں کا شہر ہے تو یہ زیادتی ہوگی، اس شہر میں دہشت گرد اثر رکھتے ہیں، کراچی کو بڑی محنت سے بنایا گیا ہے ہمیں اس شہر کی حفاظت کرنی ہے، ہم غدار نہیں ہیں ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے خارجی تسلط قبول نہیں کیا، پہلا حق عالمی قانون کے تحت ہر صوبے کا اپنے وسائل پر ہے سب صوبے یہ ہی چاہتے ہیں۔اس سے قبل ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاپتا افراد کے پی، بلوچستان اور سندھ میں ایک مسئلہ بن گیا ہے، گولیوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں اگر حکومت نے یہ فیصلہ تبدیل نہ کیا تو ہم اس احتجاج کو تقویت دیں گے، ہم سمجھتے ہیں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کی ضرورت ہے، حکومت سازش کے تحت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کو الگ کرنا چاہتی ہے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، یہ کام مشرف اور ضیاء الحق بھی کرنا چاہتے تھے مگر ہم نے انہیں یہ کرنے نہیں دیا، ہم ایسی تحریک چلائیں گے کہ ایوب خان کے خلاف تحریک یاد آجائے گی۔عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنمااور سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران سلیکٹیڈ خان آپ نے ایمپائر کو ساتھ ملاکر دھرنا دیا تھا، ہم پاکستان کے عوام کو ساتھ ملاکر تحریک چلا رہے ہیں۔ ہم اسلام آباد آکر آپ سے کہیں گے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ ساجد میر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بغیر کسی ڈر اور خوف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پولنگ ایجنٹس کو دھکے دے کر باہر نکالا گیا۔ آر ٹی ایس بند کرکے نتائج تبدیل کیے گئے۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان کو گولڈ اسمتھ کے گھر بھیج کر چھوڑیں گے۔ آٹا چینی کے سب سے بڑے چور جہانگیرترین اور خسرو بختیار ہیں، قوم کا آٹا اور چینی چوری کرنے والے عمران خان کے فرنٹ مین ہیں۔محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت اور سول بالادستی کا آغازہے،موجودہ حکومت کو آمریت سے بدتر سمجھتا ہوں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں