میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورو نا وائرس ، ضلعی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنالیا

کورو نا وائرس ، ضلعی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنالیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ) کورنا وائرس کو ضلعی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے کورنا وائر س کی ایس او پی کی آڑ میں کاروباری طبقہ کو ڈریا اور دھمکایا جارہا ہے،کراچی کے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس اور فوڈ سینٹر سے بھاری نذرانہ وصول کے کی شکایاتیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔شادی ہالز مالکان پر مختلف طریقہ سے ضلعی انتظامیہ تنگ کرنے اور بھاری نذرانے(بھتہ) طلب کررہے ہیں اور عدم ادائیگی پر سربمہر کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے بزنس روڈ فوڈا سٹریٹ کے مختلف دکانداروں کو ڈریا دھمکایا گیا اور بھاری نذرانہ وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند دکانوں نے ان کی ڈیمانڈ کو پورا نہ کرنے پر تین تین دنوں کے لئے دکان سیل کردی گئی ۔اس بارے میں اسٹنٹ کمشنر صدر عمران نظیر نے اپنی نگرانی میں انور مٹن کٹاکٹ، رول پوائنٹ، کراچی حلیم، پیزاپوائنٹ کو تین تین کے لئے سیل کیااور 20ہزارروپے جرمانے اور 20ہزار روپے رشوت(بھتہ) وصول کرکے دکانوں کی سیل کھولنے کے زبانی حکمنامہ جاری کیا جبکہ فوڈ سینٹر کو دو روز کے لئے سیل کرکے جرمانے اور بھتہ وصول کیا دکانداروں کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ کمشنر صدر عمران نظیر نے جرمانے کی بھی کوئی رسید جاری کرنے سے انکار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اگر رسیدمانگنے پر مذید تین سے پانچ روز تک دکانین سیل کردیا جائے گاواضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورنا وائرسس کی آڑ میں کراچی کے شہریوں کو بے تنگ کرنے ،ڈرانہ ڈھمکانے اور بھتہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتا جارہا ہے لیکن اس کے خلاف شکایات پر کارروائی بھی نہیں ہورہی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا ہورہی ہے ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ بن نہ ہوا تو ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے مجبور کیا جارہا ہے دکاندار سے کورنا کی آڑمیں بھتہ کا سلسلہ بن کیا جائے دکانداروں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سندھ سے اپیل کیا ہے وہ ضلعی انتظامیہ کی لوٹ مار بند کرائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں