میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت پر جرمانہ کردیا

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت پر جرمانہ کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے زمین کے تنازعہ سے متعلق شاہ نواز کی درخواست پر سندھ حکومت کو جرمانہ کر تے ہوئے سندھ حکومت کو غیر ضروری التوا پر فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کروا سکے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سندھ حکومت کے وکیل سے مکالمہ کیاکہ آپ کو جرمانہ کر رہے ہیں دونوں وکلا کو ادا کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے دو دن کی مہلت دی جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہمارے پاس التوا کا اختیار نہیں ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو جرمانہ کر تے ہوئے سندھ حکومت کو غیر ضروری التوا پر فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت اگلی سماعت سے پہلے وکیل امداد علی اور ضمیر اللہ کو پچاس پچاس ہزار روپے ادا کرے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کہاکہ دونوں وکلاء حیدرآباد اورکراچی سے آئے ہیں انکو اخراجات ادا کیے جائیں۔بعدازاں کیس کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں