میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نکاٹی کے انتخابات متنازع ، فرینڈز گروپ نے نتائج مستر دکردیے

نکاٹی کے انتخابات متنازع ، فرینڈز گروپ نے نتائج مستر دکردیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نارتھ کراچی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن(نکاٹی) کے سالانہ انتخابات متنازع ہوگئے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈی جی ٹی او) کے واضح احکامات کو ہوا میں اڑادیا۔ نکاٹی پر چار سال سے مسلط مشکوک ٹولے نے انتخابات کو یرغمال بناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اپنے زیراثر رکھا جس نے ڈی جی ٹی او کی جانب سے ایک نیشنل ٹیکس رجسٹر نمبر ( این ٹی این) پر ایک ووٹ کے واضح ہدایت کو نظرانداز کردیا۔ واضح رہے کہ انتخاب سے قبل الیکشن کمیشن نے ایک ایسی جعلی انتخابی ووٹر لسٹ آویزاں کی تھی جس میں ایک این ٹی این نمبر پر کئی کئی ووٹ تھے، جس پر شفاف انتخابات کے لیے کوشاں نکاٹی کے بنیادی ممبران نے ڈی جی ٹی او کو تحریری شکایت کی تھی جس کے بعد انتخابی عمل روک دیا گیا تھا۔ بعدازاں ڈی جی ٹی او کی ہدایت کے باوجود انتخابی ووٹر لسٹ میں جزوی ترامیم تو کی گئیں مگر ایک این ٹی این پر ایک ووٹ کی ہدایت کو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔ اور انتخابی فہرست میں ایک این ٹی این پر ایک سے زائد ووٹرز اتنی تعداد میں رکھے گئے جو پورے انتخابی عمل کو ایک طرف جھکا سکتا تھا۔اس پر نکاٹی کے انتخابات میں نکاٹی فرینڈز گروپ نے بطور احتجاج حصہ لیا، مگر اس دھاندلی کی شکایت الیکشن کمیشن کے سامنے ریکارڈ کرادی گئی تھی۔ واضح رہے کہ نکاٹی کے برسراقتدار گروپ کے حوالے سے ماضی کے معاملات پر ممبران کو شدید تحفظات ہیں۔ جس کے باعث نکاٹی کا برسرِ اقتدار گروپ کسی بھی طور اپنے اقتدار سے دستبردار ہونے کوتیار نہیں چنانچہ موجودہ انتخابی عمل میں بھی ان کی جانب سے بعض کھلی دھاندلیاں انتہائی دیدہ دلیری سے کی گئیں (جس کی تفصیلات اگلی اشاعت میںشائع کی جائیں گی) ۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نکاٹی کے انتخابات میں مدمقابل گروپ نکاٹی فرینڈز گروپ نے پورے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او کو تحریری شکایت کی ہے جس کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں