میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کو جواب پیپلزپارٹی کا کل کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان

ایم کیوایم کو جواب پیپلزپارٹی کا کل کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مقابلے میں اتوار کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیاہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جتنا کورونا وائرس خطرناک ہے، اس سے زیادہ ایم کیو ایم کی سیاست خطرناک ہے۔ جماعتِ اسلامی ایم کیو ایم کی طرح لسانیت اور تقسیم کی بات نہیں کرتی۔ بلدیہ ٹاون کیس میں اپیل کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس کیس میں سزا نہیں دی گئی۔جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم تاثرپیدا کررہی ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ نہیں، زیراعظم عمران خان بھی لسانیت کی سیاست کوسندھ میں پروان چڑھارہے ہیں اور ایم کیوایم کے پیپلزپارٹی کے خلاف نعرے کو تقویت دے رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ اندرون سندھ سے منتخب ہونے والے کراچی پر حکومت کرتے ہیں، ہم ریلی میں وزیراعظم کے بیان کومسترد کریں گے، ایم کیو ایم کی گزشتہ دنوں ریلی ناکام رہی، پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ایم کیو ایم کی جلسی دس فیصد بھی نہیں تھی، ہم ثابت کریں گے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کو پسند کرتے ہیں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ماضی میں پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے نہیں دیتی تھی اور اسے پیپلزپارٹی کے جلسوں سے تکلیف ہے، ایم کیوایم کی ریلی گزشتہ دنوں ناکام رہی، کچھ لوگ سندھ کے لوگوں میں لسانیت کی سیاست اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم کراچی یکجہتی ریلی نکالیں گے جو ایم کیو ایم کو بھرپور جواب ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف سہی مگر بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون کیس میں اپیل کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اس کیس میں سزا نہیں دی گئی۔سندھ کے وزیرِ تعلیم نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے جائز مطالبات پر ان سے بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔ جماعتِ اسلامی ایم کیو ایم کی طرح لسانیت اور تقسیم کی بات نہیں کرتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں