میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدرآباد 7 ڈپلوما ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹرزبدستور عہدوں پرقابض

سندھ بلڈنگ حیدرآباد 7 ڈپلوما ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹرزبدستور عہدوں پرقابض

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں 7 ڈپلوما ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹرز عہدوں پر موجود، عرس ڈاوچ، عمران حسن خان، مقصود علی، محمد یونس خان، مقبول احمد، افضال احمد اور اشرف خان عہدوں پر موجود، عرس ڈاوچ، افضال احمد پر غیر قانونی تعمیرات کے سنگین الزامات، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں 7 سے زائد ڈپلوما ہولڈر افسران عہدوں سے نہ ہٹ سکے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل سے نان رجسٹرڈ اورڈپلوما ہولڈر افسران ٹیکنیکل عہدوں پر رہ نہیں سکتے، لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے 7 ڈپٹی ڈائریکٹر دو دو اور تین تین عہدوں پر تاحال موجود ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق 9 جولائی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے لیگل سیکشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد جمال الدین خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی کے ساتھ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس بی اے کو لیٹر لکھ کر واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل سے غیر رجسٹرڈ نان ٹیکنیکل افسران گریڈ 18،19 اور 20 کے کسے بھی ٹیکنیکل عہدے پر مقرر نہیں ہوسکتے، لیگل سیکشن کے لیٹر اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈپلوما ہولڈرز افسران کو ہٹایا نہ جا سکا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپلوما ہولڈر افسران عرس ڈاوچ، عمران حسن خان، مقصود علی، محمد یونس خان، مقبول احمد، افضال احمد اور اشرف خان مختلف عہدوں پر موجود ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ اور افضال احمد پر غیر قانونی عمارتوں کی منظوری جیسے سنگین الزامات بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں