میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بجلی کا بدترین بحران، شہری پریشان

کراچی میں بجلی کا بدترین بحران، شہری پریشان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر میں بجلی کے بدترین بحران کے باوجود کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ 2اور کورنگی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس چلانے کو تیار نہیں۔کراچی میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ 2اور کورنگی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس چلانے کو تیار نہیں ہے، پلانٹ گیس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور فرنس آئل پر بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ بن قاسم پاور پلانٹ 1اور ہارون آباد پاور پلانٹ گیس پر چلایا جا رہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ ہارون آباد اور کورنگی کے پاور پلانٹس صرف گیس پر ہی چلائے جاسکتے ہیں، تاہم ترجمان نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ بن قاسم پاور پلانٹ 2کس ایندھن پر چلایا جا رہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس سے چلنے والے پلانٹس کے لیے متبادل ایندھن کے طور پر آر ایل این جی استعمال کی جاسکتی ہے، ایس ایس جی سی کی جانب سے مطلوبہ پریشر پر آر ایل این جی فراہم نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں