سندھ علیحدگی پسند تنظیموں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں
شیئر کریں
(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ علیحدگی پسند تنظیموں کیخلاف شہر قائد سمیت سندھ بھر میں میں بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے کراچی کو صوبہ بنانے سے متعلق اعلان کے بعدسندھی قوم پرست تنظیمیں شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئیں ۔جی ایم سید کے نظریے پر کام کرنے والی اوربانی متحدہ سے ہاتھ ملانے والی تنظیموں نے شہر میں فعال ہو ناشروع کر دیا گذشتہ روز’’تحفظ سندھ ریلی‘‘میں سندھو دیش اوربانی متحدہ کے حق میں نعرے لگ گئے ۔حساس اداروں کی جانب سے بانی متحدہ کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں متوقع ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سندھ کے حقوق سے متعلق جئے سندھ محاذ کی جانب سے سچل گوٹھ تا کراچی پریس کلب ریلی کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والوں کی جا نب سے بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے اس ضمن میں ریلی کے شاہراہ فیصل کے مقام پر پہنچتے ہی شرکاء کی جانب سے سندھو دیش کے حصول اور بانی متحدہ کے حق میں نعرے لگائے گئے ہیں جس سے متعلق مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ بانی متحدہ کے ایجنڈے پر کام کرنے والی جماعتوں اور متحدہ لندن کے کارکنوں کی سرگرمیاں بحال ہونے پر حساس اداروں کی جانب سے حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی ہے آئندہ چند روز میں پابندی لگائے جانے کے باوجودسرگرمیاں بحال رکھنے والی سندھ علیحدگی پسند تنظیموں کیخلاف شہر قائد سمیت سندھ بھر میں میں بڑے آپریشن کے امکانات روشن ہیں ۔واضح رہے چند روز قبل بانی متحدہ کی جانب سے سندھودیش کے حصول کے لیے کام کرنے والی جماعتوں سے اتحاد کو یقینی بنایا گیا ہے جن میں جئے سندھ تحریک اورجئے سندھ قومی قومی محاذ شامل ہیں۔