میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ،پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ،پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہو گیا۔ 34 سالہ نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے علاقے پنج کوٹ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو بھرپور دشمن جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو بھی آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی نور الحسن اور 25 سالہ وسیم علی جام شہادت نوش کر گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں