میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی طلبہ تنظیم اختلافات کا شکار

پیپلزپارٹی کی طلبہ تنظیم اختلافات کا شکار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیمیں اختلافات کا شکار ہو گئیں سپاف اور پی ایس ایف میں ایک مرتبہ پھر ٹھن گئی کراچی کی جامعات اور کالجزمیں غیر ضروری عمل دخل کیخلاف جیالے آگ بگولہ ہو گئے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کراچی کابینہ کے اعلان سے متعلق غیر معروف شخصیات کے چناؤ کی گونج پر پی ایس ایف کراچی کے ذمہ دار ان نے پارٹی قیادت کواپنی کابینہ کا اعلان کرنے کی دھمکی دے ڈالی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیم کے مختلف ونگ حالیہ دنوں آپس میں گتھم گتھا دکھائی دیتے ہیں جس کے تحت پارٹی میں بغاوت پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے چند ماہ قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم  نو کی گئی ہے جو حالیہ دنوں کراچی ڈویژن پر قبضے کے لیے سرگرم دکھائی دیتی ہے اس ضمن میں سپاف کی جانب سے شہر قائد کی تنظیم نو سے قبل اپنا امیدوار لانے کی کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں جبکہ حالیہ دنوں ان کی جانب سے  کراچی کی مختلف جامعات کے غیر ضروری دورے بھی جاری ہیں جس پر پی ایس ایف کراچی ڈویژن کے ذمہ داران آگ بگولہ دکھائی دیتے ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کراچی ڈویژن کی تنظیم نو کے لیے اہم ناموں کے غورپر اتوار کے روز کراچی سے تعلق دکھنے والے ذمہ داران کی جانب سے پیپلزسیکرٹریٹ میں اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سپاف کی جانب سے کراچی میں عمل دخل پر نہ صرف بھر پور مزاحمت کو ضروری قرار دیا جائے گا بلکہ پارٹی کی جانب سے کراچی ڈویژن کی تنظیم نو میں سینئر کارکنوں کو نظر انداز کیے جانے پر اپنی علیحدہ کابینہ کا بھی اعلان کیا جائے گا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں