میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل،اتصالات کی محکمہ پر قبضے کی منصوبہ بندی

پی ٹی سی ایل،اتصالات کی محکمہ پر قبضے کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پی ٹی سی ایل اور یوفون میں انضمام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ اتصالات نے دو نوں فریقین کے یکجا ہونے سے قبل محکمے پر قابض ہونے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ پی ٹی سی ایل کے موجود ہ سی ای او کی کرسی خطرے میں آ گئی۔ راشد خان کو ہٹانے کے لیے متحدہ عرب اماراتی کمپنی سرگرم ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں پی ٹی سی ایل کو یوفون میں ضم کرنے پر مشاورتی عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان پی ٹی سی ایل میں اکثریتی حصص کی دعویدار ہے تاہم محکمے کے انتظامی کنٹرول اور نئی تقرری کی ذمہ داری اتصالات کی بتائی جاتی ہے جس کے تحت دو بڑی کمپنیوں کے آپس میں انضمام سے قبل متحدہ عرب اماراتی کمپنی محکمے پر اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز مسلط کرنے کے بعد اپنا سی ای او لانے کے لیے فعال دکھائی دیتی ہے۔ اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کے ذیلی ادارے کے انضمام پر وزارت قانون کے اعتراضات دور کرنے پر بھی قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں مختلف مالیاتی اداروں کو پروپوزل آرٹیکل بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ٹیلی مواصلاتی کمپنی سے انضمام سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مواصلات کی صنعت میں چوتھے کھلاڑی کی حیثیت سے یوفون کی کاروباری صلاحیت میں بہتری کے آثار ظاہر نہیں ہو رہے ہیں۔ چند سالوں قبل پی ٹی سی ایل کو ٹیلی مواصلاتی کمپنی میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزارت ِ قانون کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آ گاہ کیا گیا ہے کہ دوسری مواصلاتی کمپنی سے کسی بھی قسم کے معاہدے کی صورت میں پی ٹی سی ایل کو نجکاری کے مرحلے میں جانے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے معاملہ التوا کا شکار ہے جس پر ایک مرتبہ پھر راہ ہموار کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے آئندہ چند روز میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے انضمام کے بعد ٹیلی کام انڈسٹری میں تبدیلی کے امکانات روشن
ہیں۔ واضح رہے اتصالات قومی ادارے کی جائیدادوں کی منتقلی کے نتیجے میں کھربوں روپے کا منافع بغیر کسی سرمایہ کاری کے حاصل کر چکی ہے جبکہ حالیہ دنوں انضمام کی آڑ میں ریاست پاکستان کو مزید چونا لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں