سندھ میں انتہائی دلخراش واقعہ خاتون بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانا
شیئر کریں
سندھ میں انتہائی دلخراش واقعہ، خاتون بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بن گئی، ضلع خیرپور میں 5 ظالم افراد نے خاتون کو 3 بچوں سمیت اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد ملک بھر کی عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کے اظہار کے باوجود عوام کے محافظ ایسے گھناونے جرم کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بعد خیرپور میں ایک خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دلخراش واقعہ خیرپور کی سوبھو دیرو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ خاتون کا بتانا ہے کہ 5 ملزمان نے اسے اور 3 بچوں کو اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔بعد ازاں ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے پولیس کے ہاں شکایت درج کروائی گئی تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے اسے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء نے اعلان کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے اور سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔