میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے گیس کمی کا بہانہ بنا کرلوڈ شیڈنگ بڑھا دی

کے الیکٹرک نے گیس کمی کا بہانہ بنا کرلوڈ شیڈنگ بڑھا دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے،گیس کی کمی کا بہانہ بنا کرصارفین کی زندگی کی اجیرن بنا دی، شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی معطلی معمول بن چکی۔کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے۔کراچی میں کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی مرمت کے نام پر 2سے 3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شہر کے مختلف علاقے گلشن اقبال، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، محمود آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بلدیہ، اورنگی، لیاقت آباد، گلبہار، اولڈ سٹی ایریا گلشن معمار، ماڑی پور ولیج سمیت بیشتر علاقے متاثر ہیں جبکہ رات گئے بجلی کی بندش سے شہر کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سوئی سدرن سے گیس کی فراہمی میں کمی کاسامنا ہے۔ گیس پریشر بحال ہوگا تو عارضی لوڈمینجمنٹ ختم کردی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں